کراچی ضمنی الیکشن : پی ٹی آئی رہنما پر حملہ

09:31 AM, 16 Oct, 2022

احمد علی
کراچی میں ہونے والے ضمنی اتخابات کے دوران ملیر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غازی گوٹھ میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کےکارکنوں میں جھگڑا ہو گیا، تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال غفار کی جانب سے پولنگ ا سٹیشن میں جانے کی کوشش پر پیپلز پارٹی کے کارکن مشتعل ہوگئے، پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ایم پی اے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، بلال غفار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی ایف آئی آر درج کرانے ملیر سٹی تھانے میں پہنچے۔ سابق گورنرسندھ عمران اسمعیل ، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور خرم شیخ زمان کی جانب سے بلال غفار پر حملے کی مذمت کی گئی ہے .تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے. پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بدمعاشی اور بدتمیزی تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے، سلیم بلوچ پولنگ اسٹیشن میں بلال غفار کی غنڈی گردی کی اطلاع کے بعد پہنچے تھے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکیم بلوچ کی یقینی فتح سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی بدمعاشی کا نوٹس لے.
مزیدخبریں