رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر حلقے کی حدود سے باہر نکالنےکا حکم

12:22 PM, 16 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو حلقےکی حدود سے باہر نکالنےکا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آبادنے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کی میڈیا بریفنگ کیخلاف کارروائی کی۔ ڈسٹرکٹ ماینٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ عوامی عہدیداران کی طرف سے پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر حلقے کی حدود سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے رانا ثنا اللہ کو حلقے کی حدود سے باہر نکالنے کے لئے سٹی پولیس آفیسر کو احکامات جاری کردیے ہیں. خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے 15اکتوبر کو بھی رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔
مزیدخبریں