’ تمام نشستوں پر عمران خان کی واضح برتری ہے‘

03:15 PM, 16 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ قوم نےایک بارپھرعمران خان کو امیدوں کا محور ثابت کیا تمام نشستوں پرعمران خان کی واضح برتری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پاجاری بیان میں سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ' الحمدللّٰہ قوم نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی امیدوں کا محور ثابت کیا، تمام نشستوں پر عمران خان کی واضع برتری ہے۔' فواد چودھری نے کہا کہ ' حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں عوام کی خواہش کا احترام کریں فوری طور پر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں حکومت سے الیکشن کے فریم ورک پر گفتگو کیلئے تیار ہیں۔'
مزیدخبریں