'اگلے چند دن میں عام انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے'
03:53 PM, 16 Oct, 2022
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چند دن میں عام انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ' آج کے نتائج کے بعد ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہاہے۔ قوم تیار ہو جائے انشاللہ اگلے چند دن میں عام انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔' انہوں نے کہا کہ ' اس وقت پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ غلامی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کی عوام اپنے فیصلے خود کرنا چاہتی ہے اور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ۔'