فرخ حبیب کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

06:16 PM, 16 Oct, 2023

احمد علی
لاہور: فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئے۔ فرخ حبیب نے تحریک استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری ،نعمان لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے بیس روز سے میں نے رابطہ اپنی فیملی سے بھی منقطع کیا ہوا تھا ، پچھلے پانچ ماہ سے ہم اپنے گھروں میں موجود نہیں تھے . فرخ حبیب نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد دماغ میں ایک بات چل رہی تھی، کیا اس دن کے لیے دو ہزار آٹھ میں طالب علم کے زمانے میں سیاست میں آیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جذبات میں انسان کچھ حد آگے چلا جاتا ہے ۔ ہمارا مقصد ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ آف نو کانفڈنس ہوا جو ایک آئینی راستہ ہے ، نہ ارکان اسمبلی کو بیٹھنے دیا نہ ووٹرز کو بیٹھنے دیا ۔ ہم آئینی راستہ اختیار کرنے کی بجائے تشدد کے راستے پر چل پڑے ۔ پارٹی چئیرمین نے جمہوری راہ کی بجائے یوتھ کو پیٹرول بم چلانے کی طرف لگا دیا گیا ۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا کام تدبر دکھانا تھا ۔ لوگ عمران خان کیلئے لڑے لیکن خود انہوں نے گرفتاری نہیں دی۔
مزیدخبریں