روپیہ تگڑا، امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

06:45 PM, 16 Oct, 2023

احمد علی
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 277 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، ٹریڈنگ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 237 پوائنٹس کی تیزی رہی جس کے بعد 100 انڈیکس 49 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری میں 30 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ، مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز کی ٹریڈنگ ہوئی۔ 218 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی جبکہ 129 میں مندی ہوئی۔ مارکیٹ میں 29 کروڑ 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
مزیدخبریں