پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

12:15 AM, 16 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا,ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیز کی قیمت میں اضافہ اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5  روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا اور نئی قیمت  251 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔
 
 

مزیدخبریں