آئینی ترمیم:سینیٹرڈاکٹرزرقانےتہلکاخیز ویڈیو بیان جاری کردیا

10:00 AM, 16 Oct, 2024

ویب ڈیسک:سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا کہنا ہے کہ میں ووٹ دینے سے استعفی دینا بہتر سمجھتی ہوں میں مشکل میں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہے کہ "میں ووٹ دینے سے استعفی دینا بہتر سمجھتی ہوں میں مشکل میں ہوں،میرا بیٹا میرے گھر پر نہیں ہے لیکن یہ کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ میں خان صاحب اور پاکستان کے خلاف جاؤں "۔

قبل ازیں  ڈاکٹر زرقا جو بیرون ملک سے پاکستان مبینہ طور پر سینٹ میں ووٹ دینے کیلئےآئی ہیں۔انہیں عوام نے روک لیا اور پوچھا بتاؤ تم عمران خان سے غداری کیوں کر رہی ہو۔لیکن ڈاکٹرزرقا جواب دیئے بغیر وہاں سے واپس روانہ ہوگئیں۔

مزیدخبریں