اسٹارلنک کی بھارت پر نظر: ایلون مسک اور مکیش امبانی آمنے سامنے

10:11 AM, 16 Oct, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو بھارت میں براڈ بینڈ اسپیکٹرم دئیے جانے پر بھارتی ارب پتی مکیش امبانی برہم۔۔۔نیلامی کے عمل کو ہی غلط قرار دیدیا۔

مکیش امبانی کی ریلائنس کی طرف سے ہوم سیٹلائٹ براڈ بینڈ سپیکٹرم کی کھلی نیلامی کی بجائے اسے اسٹار لنک کو دیے جانے کے ٹیلی کام ریگولیٹر کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہوم سٹیلائٹ براڈ بینڈ اسپکٹرم کی مارکیٹ 2030 تک ایک سال میں 36 فیصد بڑھ کر $1.9 بلین تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری طرف ایلون مسک کے سٹار لنک اور جیف بیزوس کے ایمیزون کے پروجیکٹ کوئپر نے  ہوم سیٹلائٹ براڈ بینڈ اسپیکٹرم  کو انتظامی طور پر الاٹ کئے جانے کی حمایت کی ہے۔

بھارت کا ٹیلی کام ریگولیٹر، TRAI،  اس مسئلے پر ایک عوامی مشاورت کر رہا ہے، لیکن Reliance  کی جانب سے عالمی میڈیا کو لکھے گئے ایک  نجی خط میں اس سارے  عمل کو  از سر نو شروع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ریلائنس کے سینئر ریگولیٹری امور کے اہلکار کپور سنگھ گلیانی نے ہندوستان کے وفاقی ٹیلی کام وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو لکھے خط میں لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ TRAI نے بغیر کسی بنیاد کے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سپیکٹرم تفویض انتظامی ہونا چاہئے۔

یادرہے کہ ٹیسلا کے باس ایلون مسک بھارت میں اسٹار لنک لانچ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سٹار لنک کا مؤقف ہے کہ لائسنسوں کی انتظامی الاٹمنٹ عالمی رجحان کے مطابق ہے۔

دوسری جانب مکیش امبانی کی کمپنی Reliance's Jio    480ملین صارفین کے ساتھ   بھارت کی نمبر 1 ٹیلی کام پلیئر ہے۔

مزیدخبریں