14 سالہ بیٹی سےزیادتی کرنےوالاسوتیلا باپ گرفتار

12:07 PM, 16 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہورمیں پولیس نے 14 سالہ بچی سےزیادتی کرنے والےسوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ چوہنگ کے علاقے میں 14 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم بچی کا سوتیلا باپ ہے، ایک سال سے اس کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا، بچی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا اور والدہ کے پوچھنے پر بیٹی نے زیادتی کے متعلق بتایا۔

ڈاکٹر نے بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں