ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان کے نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹین کے مالک امتیاز نے طالبہ کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی۔ طالبہ کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کر دی۔
پولیس نے ملزم امتیاز کیخلاف تھانہ پنڈدادن خان میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے رات گئے اسے گرفتار کر لیا۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے ایجوکیٹر اسکول پنڈدادن خان کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا۔