ہاررفلم "بھول بھلیاں3" کا ٹائٹل ٹریک ریلیز

01:09 PM, 16 Oct, 2024

ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلم " بھول بھلیاں3" کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کردیا گیا، فلم کے ٹائٹل ٹریک کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق بالی ووڈ اداکارکارتک آریان نے بھی آج اپنے مداحوں کیساتھ اپنی نئی آنے والے فلم " بھول بھلیاں3" کے ٹائٹل گانے کی جھلک شیئرکی ہے،اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر فلم کے ٹائٹل ٹریک کے ریلیز کے بعد مداحوں کیساتھ گانے کے بول گنگناتےہوئے پرجوش انداز میں ایک ویڈیو شئر کی ۔

اداکار نے ویڈیو کے کیپشن میں بین الاقوامی گلوکار پٹ بل اورمشہور  پنجابی گوکار دلجیت دوسانجھ کو ٹیگ کیا ہے۔

کارتک آریان کی جانب سےکی جانے والی گانے کی اس جھک نے مداحوں کے تجسس بڑھا دیا ہے،گا نے کو سوشل میڈیا صارین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ' بھول بھلیاں3' یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں