ویب ڈیسک: ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کے مشیر کا کہنا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب کل شام کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مہاتیر محمد کی صحت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ انہیں دل کے مسائل بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز!عمران خان ایک بارپھر نااہل قرار
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مہاتیر محمد کو اسپتال داخل کیا گیا ہو۔ انہیں آخری مرتبہ جولائی میں بھی صحت کی وجوہات کی بنا پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
مہاتیر محمد، جو کہ 1981ء سے 2003ء تک ملائیشیا کے وزیرِ اعظم رہے، نے 22 سال کے طویل عرصے میں ملک کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اپنی اصلاحاتی پالیسیاں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے مشہور ہیں،جنہوں نے ملائیشیا کو ایک ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے مستحکم کیا۔
ان کی صحت کی حالت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے، جبکہ ان کے حامی اور عوامی شخصیات ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔
مہاتیر محمد کی طویل سیاسی زندگی اور عوامی خدمات نے انہیں ملائیشیا کے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام عطا کیا ہے، اور ان کی صحت کی خرابی پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔