ویب ڈیسک: آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلر کے انتخابات کے لئے عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ چانسلر کی نشست کے لئے 38 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ تاہم عمران خان کا نام ان میں شامل نہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے تمام درخواستوں کاجائزہ لیا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کے لئے انتخابات 28اکتوبر کو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیرِاعظم طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل
رپورٹس کے مطابق لارڈ کرسٹوفر پیٹن کی بحیثیت چانسلر 2023-24 کے تعلیمی سال کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر کے انتخاب کی دوڑ شروع ہوئی، جس میں یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گی۔سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی شمولیت کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے قانونی رائے طلب کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں، آج انہوں نے اہل امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔
واضح رہے آکسفورڈ کی جانب سے سابق طلبہ کو چانسلر کے امیدواروں کی ترجیح کے اعتبار سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی تھی، امیدواروں میں سابق برطانوی وزراء اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن سمیت لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹرمینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی، اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔