جےشنکر کی بھارت روانگی پر ٹوئٹ، پاکستانیوں کے دل جیت لیے

05:45 PM, 16 Oct, 2024

ویب ڈیسک: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے اختتام پر رکن ممالک کے مہمان وزراء اعظم کی وطنی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوگئے۔ بھارت کے وزیر خارجہ بھی وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ازبکستان، تاجکستان،  بیلاروس اور قازقستان کے وزراء اعظم بھی روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوگئے۔ 

بھارتی وزیر خارجہ کا پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت ٹوئٹ

جے شنکر نے ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا بہترین میزبانی پر مشکور ہوں۔ پاکستان کی مہمان نوازی اور فراخدلی پر مشکور ہوں۔ 

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خصوصی طیارہ پر واطن واپس روانہ ہوئے۔

مزیدخبریں