آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

09:18 PM, 16 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال ، دیر، سوات، شا نگلہ، بٹگرام، بو نیر ، کوہستان ،باجوڑ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ   پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری ، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزیدخبریں