(ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے جاتی امراء میں سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ میں صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی امراء پہنچے جہاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا ۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ہیں۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے ۔
نواز شریف کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کیلئے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی جاتی امراء پہنچ گئے۔محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا . نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے.
اس کے علاوہ سید نوید قمر، مرتضی وہاب اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی صدر زرداری کے ہمراہ ہیں۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینے کا اعلان کیا تھا۔