(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس ملتوی کئے جانے سے وزرا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے نئے شیڈول سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا تھا۔ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔
دوسری جانب آج پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل 12:30 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی۔