پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،16ستمبر 2021

07:28 AM, 16 Sep, 2021

اویس
وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوگئے، دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم تاجک صدر سے ملاقات کے لیے صدارتی محل کا دورہ بھی کریںگے، ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کا دورہ تاجکستان دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں وزیراعظم ایس سی اواجلاس میں شرکت کریں گے، رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے، دوسرےحصےمیں تاجکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم بزنس کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔ حکومت کا مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور وار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر پانچ روپے سے زیادہ کا اضافہ، پیٹرول ایک سوتئیس روپے تیس پیسے فی لٹر ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل5 روپے ایک پیسے،لائٹ ڈیزل5 روپے92 پیسے، مٹی کا تیل5 روپے42 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکو مسترد کردیا، بلاول بھٹو کی تنقید، کہا خان صاحب قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟ آج پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجارہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے دعوے کہاں گئے؟ سستا پیٹرول فراہم کرنے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنے والے مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کررہے ہیں۔ فوادچودھری کہتے ہیں پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سےکم ہیں، 3 سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے توقیمتیں نہ بڑھتیں، تیل باہر سے خریدنے پر قیمتیں تو بڑھیں گی، کہا یہی اصول باقی درآمدات کےلیے ہے، کامیابی یہ ہےکہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
مزیدخبریں