لودھراں میں ٹرالر نے کار سواروں کو کچل ڈالا

09:00 AM, 16 Sep, 2021

شازیہ بشیر
لودھراں ( پبلک نیوز) ٹرالر نے کار سواروں کو کچل ڈالا۔ حادثے میں ماں، بیٹا اور بیٹی جاں بحق جبکہ 10افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں کے قریب کار ٹرالر میں جالگی۔ ماں بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی۔10 افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انکو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی الصبح رحیم یار خان کی رہائشی فیملی کے ایک ہی کار میں سوار 13 افراد پتوکی سے اپنے رشتہ داروں کو مل کر واپس رحیم یار خان جارہی تھے کہ لودھراں میں پل بازاری کے قریب تیز رفتار کار اپنے آگے جانے والے ٹرالر میں جالگی جس سے فرنٹ سیٹ پر بیٹھی خاتون یاسمین ڈرائیونگ کرنے والا اس کا بیٹا 19 سالہ احمد اور بیٹی امبر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ خاتون کے 4 بچے سمیت خاندان کے 10 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کردیا گیا ہے۔ تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقصود علی اور ریسکیو کے مطابق یہ تمام 13 افراد ایک ہی کار میں سوار تھے اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔
مزیدخبریں