پشاور: 6ستمبر سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

09:30 AM, 16 Sep, 2021

شازیہ بشیر
پشاور( پبلک نیوز) خیبرپختونخوا میں 6 ستمبر سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے۔ صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔ آج سے پرائمری، مڈل، ہائی سکولز سمیت تمام کالجز اور جامعات میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔ مردان پشاور، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تمام سکول 15 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 50 فیصد طلبہ کی حاضری کے ساتھ سکولز، کالجز اور جامعات میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ہائی ریسک اضلاع میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ بنوں میں کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے 22 ستمبر تک بند رہے گی۔
مزیدخبریں