بغیر ویکسینیشن ٹرینوں میں سفر پر پابندی عائد
12:00 PM, 16 Sep, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) ملک بھرمیں بغیر ویکسی نیشن کے ٹرینوں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔ 15 ستمبر تک کم از کم ایک اور15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے15 میں سے10 اضلاع میں مکمل اور5 میں 50 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو کھول دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں بتدریج کمی آگئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح5 اعشاریہ3 فیصد پر آگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران3 ہزار12 نئے کیس رپورٹ، مہلک وائرس سے مزید 66 اموات۔ مجموعی تعداد 27 ہزار 4 ہوگئی۔ ملک بھر میں76 ہزار581 مریض زیرعلاج، 5ہزار 39 کی حالت تشویشناک ہے۔