پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

12:30 PM, 16 Sep, 2021

شازیہ بشیر
راولپنڈی ( پبلک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوساکا بیٹریز پریذینٹس جے ڈاٹ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں نے کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیل جائے گا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں میچز دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز میں شامل بقیہ دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
مزیدخبریں