پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،16ستمبر2021
01:10 PM, 16 Sep, 2021
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تقریب کا مقصد پاکستان اور تاجکستان کے تاجروں سے مخاطب ہونا ہے.عالمی سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان ہر طرح کی سہولت دے رہی ہے الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو جوابی خط لکھ دیا۔ چئیرمین نادرا نے لکھا کہ الیکشن انعقاد کے لیے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ملک بھرمیں بغیر ویکسی نیشن کے ٹرینوں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔ 15 ستمبر تک کم از کم ایک اور15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی پاکستان نے ایشین جوجٹسو چیمپیئن شپ میں آٹھ کانسی کے تمغے جیت لئے۔ پاکستانی مرد و خواتین ایتھلیٹس نے ڈبلز شو ویمین او اور مکسڈ ڈبلز ڈو او سسٹم میں برانز میڈلز پاکستان کے نام کئے