وزیراعظم عمران خان اور بیلاروس کے صدر کی ملاقات

02:30 PM, 16 Sep, 2021

احمد علی
دوشنبے ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور بیلاروس کے صدر کی ملاقات، ملاقات کا اعلامیہ جاری۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطہ اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ پارلیمانی اور سیاسی تعلقات بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انڈسٹری اور دفاع میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 40 سالہ تنازع سے پاکستان متاثر ہوا۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کی خواہش ہے۔ عالمی برادری کو افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی معیشت میں بہتری اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان مدد جاری رکھے گا۔ عالمی برادری کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بیلاروس کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو بیلاروس کی دعوت دی۔
مزیدخبریں