فیصل آباد: کمرہ عدالت میں مخالفین کی فائرنگ، قتل کے 2ملزمان جاں بحق

06:16 PM, 16 Sep, 2021

احمد علی
فیصل آباد ( پبلک نیوز) جڑانوالہ جوڈیشل کملیکس میں فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آ کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کمرہ عدالت میں کئی گئی۔ فائرنگ کا واقع ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا کی عدالت میں پیش آیا۔ وکیل یونیفارم میں ملبوس ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شاہد جاوید اور اسرار الحق کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں ملزمان کو قتل کے مقدمہ میں عدالت لیا گیا تھا۔ آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے جڑانوالہ احاطہ عدالت میں ہونے والے قتل کا نوٹس لے لیا۔ سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
مزیدخبریں