پاکستان میں آئندہ مون سون زیادہ خطرناک ہوگا: تحقیقی رپورٹ

08:10 AM, 16 Sep, 2022

احمد علی
محکمہ موسمیات اور 9 ممالک کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں چونکا دینے والی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔ تحقیقی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نقصانات سے بچاؤ کیلئے 2010 کے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے بارشیں 50 تا 75 فیصد زیادہ ہوئیں، مستقبل میں درجہ حرارت مزید بڑھنے پر بارشیں کئی گنا زیادہ شدید ہوسکتی ہیں، اور آئندہ اگست کے 5 دن مون سون بارشوں کا بلند سطح تک رحجان جاسکتا ہے۔ اس مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی وجوہات میں ناقص دریائی مینجمنٹ سسٹم، غیرقانونی آباد کاری اور معاشی عدم استحکام شامل ہے۔
مزیدخبریں