ایس سی او فورم پر پاکستان کی بڑی کامیابی
11:08 AM, 16 Sep, 2022
موسمیاتی تبدیلیوں پر کئی ممالک نے پاکستان کی تجاویزکی حمایت کر دی ۔موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو شنگھائی تعاون تنظیم کی طرف سے اٹھایا جائے،4 ممالک نے حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی تاجکستان،ازبکستان، ایران اور منگولیا کے صدور کی طرف سے تائید و حمایت کی گئی ، صدر مرزایوف 'ایس-سی-او' ریاستی سربراہان کی کونسل کے رواں اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں، صدر مرزایوف نے زور دیا کہ وزیراعظم پاکستان کی پیش کردہ تجویز 'ایس-سی-او' تنظیم کی سطح پر اٹھانی چاہیے۔ تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز کی سب سے پہلے حمایت کا اعلان کیا تاجک صدر کے بعد تنظیم کے سیکریٹری جنرل ازبکستان، منگولیا اور ایران کے صدور نے بھی پاکستان کی حمایت کی ہے۔ ازبکستان کے صدر مرزایوف نے کہا کہ شدید تباہی سے نمٹنے میں پاکستان کو بھرپور مدد اور حمایت فراہم کی جائے۔