حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونیوالے نقصان کی رپورٹ تیار
01:21 PM, 16 Sep, 2022
حکومت کی جانب سیلاب سے متاثرہ 17 محکموں کے نقصان کی تخمینہ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ حالیہ سیلاب سے ملک میں جو تباہی ہوئی ہے اس بارے حکومت کی جانب سےسیلاب سے متاثرہ 17 محکموں کے نقصان کی تخمینہ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں کی تخمینہ رپورٹ پبلک نیوز نےحاصل کرلی، بارشوں اورسیلابی ریلوں سے84ارب 32کروڑ 51 لاکھ 92 ہزار روپے سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا،گنے،گندم اور کپاس کی فصلوں کوزیادہ نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تعلیمی شعبے میں 4 ارب 41 کروڑ 55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے5 ارب 10 کروڑ روپے کا نہری نظام متاثر ہوا جبکہ روڈ انفراسٹرکچر کو56لاکھ 30 ہزار روپےمالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔