ورلڈکپ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں، رمیز راجہ
03:49 PM, 16 Sep, 2022
فینز فور م میں چیئر مین پی سی بی رمیزراجہ کی گفتگو ، کہا کوئی یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم بے شاہین شاہ آفریدی کو تنہا چھوڑ دیا، یہ غیر ضروری بحث چھڑ گئی ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کا خیال نہیں، ہوسکتا ہے کہ جلد بازی میں چند چیزیں کلیئر ہونے سے رہ گئی ہوں. شاہینشاہ آفریدی کے علاج کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی انٹرنیشنل کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹرز کی بھی رہنمائی کرتا ہے ، ہم تو 10دس سال تک کے بچوں کا ہاتھ نہیں چھوڑتے، شاہین شاہ آفریدی تو میچ ونر اور ہمارے ہیرو ہیں انہیں کیسے تنہا چھوڑسکتے ہیں؟ غیر ضروری طور پر اس کو تنازع بنایا جارہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے بات کرتا ہوں تو منفی باتیں شروع ہوجاتی ہیں، ڈروپ ان پچز کی بات کی تو لوگوں نے مخالفت شروع کردی، لوگوں کی منفی باتیں پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنے نہیں دیتیں، پاکستان کی موجودہ ٹیم دو بار بھارت کو شکست دے چکی ہے، سری لنکا سے ایشیاء کپ کا فائنل جیتا چاہیے تھا، ہمیں اس ٹیم کو سپورٹ کرنا ہوگا. رمیز راجہ نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی تین بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، ہمیں منفی باتوں کو اپنے ذہن سے نکالنا ہوگا، پچ ریڈ کرنا سب سے مشکل ترین کام ہے، دو سو میچ کھیلنے والا بھی اس حوالے سے غلطی کر بیٹھتا ہے، ورلڈکپ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں، ہمارے ڈگ آئوٹ میں میرا ڈونا جیسے کھلاڑی نہیں بیٹھے کہ انہیں کھلایا نہیں گیا ہو ، ورلڈ کپ سے قبل زیادہ تبدیلیاں ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگیں، 2021 کے ورلڈکپ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو شامل کیا گیا تھا. ان کا کہنا تھا کہ جب ضرورت ہوگی تو ٹیم میں تبدیلیاں بھی کرینگے، پچز کو ریڈ کرنے کیلئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کی گئیں، میتھیو ہیڈن آسٹریلین پچز کے حوالے سے رہنمائی کرینگے، محمد یوسف ہی قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں.