ایران میں حجاب معاملے پر زیرِ حراست ہلاک ہونے والی مہسا امینی کی پہلی برسی

01:52 PM, 16 Sep, 2023

احمد علی
ایران میں حجاب کے معاملے پر زیرِ حراست ہلاک ہونے والی لڑکی مہسا امینی کی پہلی برسی کے موقع پر پورے ملک میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے 29 ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ یورپی یونین نے چار ایرانی عہدیداروں کو بلیک لسٹ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے عوام ہی اپنے ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے پُرعزم ہے۔ خیال رہے کہ مہسا امینی ایرانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگئی تھیں جس کے بعد ایران بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہروں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزیدخبریں