نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں، حنیف عباسی
05:14 PM, 16 Sep, 2023
راولپنڈی،ن لیگی رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بننے جارہے ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا،راولپنڈی کی قیادت اور کارکن قافلوں کی صورت میں لاہور جائینگے، اکیس اکتوبر کو راولپنڈی کو دلہن کی طرح سجائیں گے. سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی آمد سے قبل تیاریوں کے حوالے سے قیادت متحرک ہے،میاں نواز شریف کے دور میں بجلی 11 روپے یونٹ تھی، وہ تمام اکائیوں کو اکٹھا کرنے آرہے ہیں.