آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

09:44 AM, 16 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر حکومت کو شکست کے باعث معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کے خلاف پٹیشن آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں لہٰذا ترمیم نہیں ہوسکتی۔

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ میں پٹیشن خیبر پختونخوا کے سینیٹرز اور سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے دائر کی جائے گی۔

مزیدخبریں