پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملےگی یانہیں؟عدالت سے اہم خبرآگئی

02:15 PM, 16 Sep, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی لاہورجلسہ درخواست پر عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینےپرڈی سی لاہور کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

وکیل لطیف کھوسہ نےکہا مینار پاکستان دو جلسے کرنے کی اجازت دی گئی ہے،وکیل درخواست گزار نےکہا مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان جلسہ کیا ہے۔آج رات مولانا طاہرالقادری وہاں جلسہ کررہے ہیں۔ یہ رویہ پی ٹی آئی کے بارے میں کیوں رکھا جارہا ہے ہمیں اجازت نہیں دی جارہی۔

جسٹس فاروق حیدر نے ریماکس دئیےکہ آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے اس میں جواب طلب کرلیا تھا۔

وکیل درخواست گزار نے جواب میں کہا ہمارا مین کیس بھی زیر سماعت ہے۔

 جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ میرے سامنے توہین عدالت کی درخواست آئی تھی مجھے کیا پتہ پہلے والی درخواست میں کیا گراؤنڈ تھی،جلسے کی اجازت کے لیے نئی درخواست دینا ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نےمین کیس 23 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں