بارش کب اورکہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

02:29 PM, 16 Sep, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا،خیبر پختونخواکے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال،اپر و لو ئردیر،شانگلہ،بٹگرام،مانسہرہ،سوات،کو ہستان،خیبر،باجوڑ،کرم جنوبی و شمالی وزیرستان میں بار ش کا امکان جبکہ پشاور،نوشہر ہ،مردان،ڈی آئی خان میں گرم ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حررات 28جبکہ زیادہ سے ذیادہ 36سینٹی گریڈ تک جا نے کاامکان ہے اور ہوا میں نمی کا تبا سب 61فیصد ریکارڈکیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی خان 40،جنوبی وزیرستان 34،ٹانگ 35،کو ہاٹ 33،مالاکنڈ 36اور صوابی میں 34سینٹی گریڈ درجہ حرارت جا نے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں