ویب ڈیسک: لاہور میں گینگ وار کے دوران طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل کرنے والےشوٹر سمیت 2 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹر اظہر کو خیبرپختونخواہ سے گرفتار کیا گیا، جاوید بٹ پر فائرنگ اظہر شوٹر نے کی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی مجرم ہے۔ جاوید بٹ قتل کے لیے شوٹر اظہر باقائدہ ریکی کرتا رہا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش جاری ہے،ملزم اظہر سے دوران تفتیش جاوید بٹ قتل کے پس پشت عناصر کا تعین ہوگا۔