سری لنکا کے دونتھ ویلالاگے آئی سی سی مینز پلیئر آف دا منتھ قرار 

03:51 PM, 16 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) سری لنکا کے دونتھ ویلالاگے کو آئی سی سی مینز پلیئر آف دا منتھ قرار دیدیا گیا۔

دونتھ ویلالاگے کو اگست کے مہینے کی پرفارمنس کی بنیاد پر پلیئر آف دا منتھ قراردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ   ساؤتھ افریقہ کے کیشو مہاراج اور ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نامزدگیوں میں شامل تھے۔

سری لنکا کی ہرشیتا مادوی آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دا منتھ قرار دیدی گئیں، ہرشیتا مادوی کو اگست کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دا منتھ قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں