ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، چین پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

04:17 PM, 16 Sep, 2024

محمد شکیل خان

(ویب ڈیسک ) محمد شکیل خان :   چین نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں   پاکستان  اور چین  کے درمیان  سیمی فائنل میچ کھیلا گیا۔ چین نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

چین اور پاکستان کے درمیان میچ  کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چین نے پاکستان کو  0-2   گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاٹی پنالٹی شوٹ پر گول نہیں کر سکا، پاکستان ٹیم نے 4  پنالٹی شوٹ مس کئے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو پنلٹی سٹروک پر ہرا دیا، پاکستان نے  چار پنلٹی سٹروکس ضائع کئے گئے۔

مزیدخبریں