پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا

04:49 PM, 16 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ترجمان  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا  ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق  بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران ایک شخص  کو  پکڑا، 44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے۔

ترجمان وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ  مریض  پمز ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ہے اور تندرست ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ موثر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔ ایئرپورٹس پر چھ لاکھ تیس ہزار مسافروں کی سکریننگ کی  گئی ہے۔  وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کو ایم پاکس سے محفوظ  بنانے کیلیے موثر اقدامات کیے جار ہے ہیں، وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدامات اور وسا ئل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

مزیدخبریں