بالی ووڈ فلموں کےمعروف کوریوگرافر کی 21 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی، مقدمہ درج

09:40 PM, 16 Sep, 2024

ویب ڈیسک:بھارت کے نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ کوریوگرافر جانی ماسٹر کے خلاف 21 سالہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کوریوگرافر  ‘شیخ جانی باشا‘ المعروف جانی ماسٹر کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد میں مقدمہ درج کرایا، رائدرگام پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں کوریوگرافر جانی ماسٹر  پر کئی شہروں میں جنسی ہراسانی کے متعدد واقعات کا الزام لگایا گیا ہے،مقدمے کے متن کے مطابق لڑکی نے کہا نے الزام لگایاکہ جانی ماسٹر نے چنئی، ممبئی اور حیدرآباد میں کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

یہ بھی بتایا کہ زیادتی کے واقعات 2019 میں ہوئے لیکن کوریوگرافر کی جانب سے انڈسٹری سے نکالنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے باعث خاموش رہی اور شکایت نہیں کرسکی، اس کے علاوہ ان کے دوستوں نے بھی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور فلم انڈسٹری کے افراد سے بھی کیس میں مدد کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔

جانی ماسٹر کے خلاف ہراسانی کا یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایک ڈانسر  ان کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کراچکے ہیں۔

یاد رہے کہ جانی ماسٹر تامل، تیلگو اور بالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں سلمان خان، الو ارجن اور جونیئر این ٹی آر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں شردھا کپور کی ریلیز ہونے والی فلم ستری 2 کے گانے ’آئی نئی‘ کی بھی کوریوگرافی کی ہے۔
 
 

مزیدخبریں