لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھ پر تین ایف آئی آر ہیں، تینوں میں چینی کی قیمت بڑھنے کا زکر بھی نہیں ہے، مجھے افسوس ہے میں نے ساری زندگی نیک نیت سے کام کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ہی میرے پاس اپنا کاروبار تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت پرائم منسٹر ہاؤس بلکل نہیں جا رہا، یہ ایف آئی آر بنتی ہی نہیں ہے۔