رانا ثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

08:19 AM, 17 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر انکے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہو گا، کسی شخص کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سرکاری افسران اور ان کے بیوی بچوں کو دھمکیاں دے .

وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا یہ لوگ کبھی کبھی بانی ایم کیوایم بننے کی کوشش کرتے ہیں، اگر سرکاری زمین پر قبضہ اور افسران کو دھمکیاں دی گئیں توکارروائی ہو گی، رانا ثنااللہ نےگزشتہ روزچیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر اور دیگرافسران کو دھمکیاں دیں، رانا ثنااللہ کے خلاف کارروائی کے لیے احکامات دیے جا رہے ہیں، رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی، آٹے کا ریٹ کم ہوا ہے، کل یوٹیلٹی اسٹورز نے ایک ارب روپےکی تاریخی سیل کی ہے، اب تحریک لبیک ختم ہو گئی ہے، ٹی ایل پی پر پابندی حکومت کا فیصلہ ہے، سرکاری زمین بوڑھی عورت کے نام پر ٹرانسفرکی گئی پھر وہ زمین نوازشریف کی والدہ کے نام ٹرانسفر ہوئی، سرکاری زمین غلط طور پر ٹرانسفر کی گئی،رانا ثنااللہ نے وہی زبان استعمال کی جوٹی ایل پی یا بانی ایم کیوایم کرتے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی ریاست ہرگز کمزور ریاست نہیں ہے، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت ہے، مجبوری میں سوشل میڈیا پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی، سیکیورٹی اداروں نے اس فتنے کو ناکام بنایا، حکومت نے احسن طریقے سے فتنے پر قابو پا لیا۔

مزیدخبریں