”میشا نے سستی شہرت کیلئے جھوٹے الزامات عائد کیے“

10:11 AM, 17 Apr, 2021

حسان عبداللہ

سیشن کورٹ میں اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں لینا غنی کے بیان پر جرح کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لینا غنی کو دوبارہ بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی، عدالت میں میشاء شفیع کی جانب سے میک اپ آرٹسٹ لینا غنی بیان پر جرح کے لیے پیش ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔

علی طفر نے عدالت سے میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

مزیدخبریں