پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،17 اپریل 2021
11:11 AM, 17 Apr, 2021
مغرب ہولوکاسٹ کی طرح توہین رسالت کرنے والوں پر بھی پابندی لگائے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آزادی اظہار کے لبادے میں مغربی شدت پسند نفرت پھیلاتے ہیں، مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے، ہم پیغمبر اسلام کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے، ٹی ایل پی کےخلاف ایکشن انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت لیا، ریاستی رٹ کو چیلنچ کرتے ہوئے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، کوئی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے۔حکومت کا رانا ثناءاللہ کی دھمکیوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان، فواد چودھری کہتے ہیں رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، پاکستان کمزور ریاست نہیں، کوئی ایسا سمجھنے کی غلطی بھی نہ کرے، سیاست کرنی ہے تو آئین کی حدود میں رہ کر کرنا ہوگی۔رانا ثناءاللہ کا حکومتی اعلان پر ردعمل، کہتے ہیں فواد چودھری میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں اور مدعی خود بنیں، اپنے لیڈرکے بیانات کا بھی جائزہ لیں، وہ پولیس افسران کا نام لے کر کہتے رہے ہیں کہ انہیں پھانسی دیں گے، اپوزیشن کےخلاف بےبنیاد مقدمات درج کرانا حکومت کا مقصد ہے، فواد چودھری شروعات کریں، انہیں شواہد کے ساتھ عدالتوں میں لے کر جائیں گے۔چینی کی قیمت بڑھنے یا شوگر مافیا سے کوئی تعلق نہیں، جہانگیر ترین کہتے ہیں پہلے کاشت کارتھا، پھر بزنس مین بنا اور اس کے بعد سیاستدان بنا، تینوں ایف آئی آر میں چینی کی قیمت بڑھنے کا ذکر نہیں، میرے خلاف جھوٹی کہانی بنائی گئی، بار بار شوگر مافیا اور کارٹل کی بات کی جاتی ہے، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی۔۔۔اور۔۔ون ڈے کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی کامیابی، پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی، 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، فخر زمان نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان بابراعظم مین آف دی سیریز ٹھہرے، گرین شرٹس نے سیریز 1۔3 سے اپنے نام کرلی۔