شہزادہ فلپس کی آخری رسومات اداکر دی گئیں

11:52 AM, 17 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ شہزادہ فلپ کی میت کو ان کی آخری خواہش کے مطابق ان کی اپنی ڈیزائن کردہ گاڑی میں ونڈزر کاسل لایا گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تین بجے سہ پہرگولے داغ کر ایک منٹ کی خاموشی سے آخری رسومات کا آغاز ہوا، اس موقع پر ہیتھرو ائیر پورٹ پر 6 منٹ کیلئے پروازوں کی آمد و رفت بھی روکی گئی۔ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں ان کے بیٹے پرنس چارلس اور پوتے پرنس ولیم اور پرنس ہیری اور ملکہ برطانیہ بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر کورونا وائرس کے باعث شاہی خاندان کے صرف 30 افراد شریک ہوئے، آخری رسومات کی تقریب برطانوی نشریاتی ادارے پر براہ راست بھی دکھائی گئی۔آخری رسومات میں مسلح افواج کے 730 سے زائد ارکان نے بھی شرکت کی۔ ملکہ کی ہدایت کے مطابق رسومات میں شریک افراد نے ماسک پہن رکھے تھے اور ضوابط کے مطابق باہمی فاصلہ بھی برقرار رکھا گیا

مزیدخبریں