آسمان پر کالے بادلوں کا راج، مطلع ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

01:23 PM, 17 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بارش ہونے سے موسم کھل اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ماہ رمضان کی پہلی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

فیصل آباد میں آسمان پر کالے بادلوں کا راج ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مطلع ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

مزیدخبریں