لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 24 اپریل کو کراچی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز مفتاح اسماعیل کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گی۔ ریلی کی شکل میں حلقے کا دورہ کریں گی۔ پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ پارٹی نائب صدر کراچی میں جلسہ سے بھی خطاب کریں گی۔
لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز تین روز کے لیے کراچی جائیں گی۔ پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد مریم نواز کا پہلا پاور شو ہوگا۔ مریم نواز کی کراچی آمد اے قبل کمیٹاں تشکیل دے دی گی۔