پنجاب: 24 گھنٹوں میں رواں سال کے سب سے زائد کیسز رپورٹ

02:02 PM, 17 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے وار شدت سے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں رواں سال کے سب سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 2837 نئے کیسز رپورٹ مجموعی تعداد 264,010 ہو گئی۔ لاہور بدستور ہاٹ سپاٹ ایریا رہا جس میں 1692 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 24، قصور 25، شیخوپورہ 28، راولپنڈی 122، جہلم 30، چکوال 9، اٹک 5، مظفرگڑھ 5، حافظ آباد 8 اور گوجرانوالہ میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 78، نارووال 8، گجرات 36، منڈی بہاؤالدین 26، ملتان 76، خانیوال 10، راجن پور 5، لیہ 33، ڈیرہ غازی خان 18 اور وہاڑی میں 20 کیس سامنے آئے۔

فیصل آباد 162، چنیوٹ 20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 22، جھنگ 22 اور رحیم یار خان میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 73، میانوالی 19، خوشاب 25، بہاولنگر 20، بہاولپور 57، لودھراں 2، بھکر 36، ساہیوال 19، پاکپتن 9 اوراوکاڑہ میں 9 کیس سامنے آئے۔ کورونا وائرس سے مزید 62 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 7333 ہوچکی ہے۔ اب تک 4,233,708 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں