کورونا کے باوجود پاکستان میں 248 ارب کے موبائل درآمد

04:08 PM, 17 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: سمارٹ فون اس وقت جس کے پاس دیکھو، آپ کو نظر آئے گا۔ مہنگے موبائلز کی مانگ نے اس انڈسٹری کو مزید عروج دے دیا ہے۔ پاکستان میں درآمد ہونے والے سمارٹ فونز میں 56.74 فیصد اضافہ دیکھن میں آیا ہے۔

گزشتہ برس جولائی سے لے کر گزشتہ ماہ مارچ تک صرف نو ماہ کے دورانیہ میں 248 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ اس کا تقابل اگر گزشتہ مالی کے اسی دورنیہ کا کریں تو موجودہ اعدادوشمار کے مطابق 62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ تک گاڑیوں کی درآمد میں 150 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف نو مہینوں کے دوران 143 ارب کی گاڑیوں کو درآمد کیا گیا۔

مزیدخبریں