پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی دسویں بلندترین چوٹی سر کر لی

04:44 PM, 17 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان کے کوہ پیماؤں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ نیپال میں موجود دنیا 10 بلند ترین چوٹی اناپورنا پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیماؤں نے سر پر کفن باندھ کر نیپال کی چوٹیوں کا رخ کیا۔ کوہ پیماؤں کی ٹیم میں محمد عبدالجوشی، منیجر سعد منور اور ٹیم کے سربراہ سرباز خان موجود تھے۔ ان کے ساتھ ایک فوٹوگرافر کامران علی بھی تھے۔

پاکستانی ٹیم نے 8 ہزار 91 میٹر کی بلندی رکھنے والی چوٹی پر اپنے قدم رکھتے ہوئے اپنے اور اپنے ملک کے لیے اعزاز حاصل کیا۔ ٹیم نے اپنا یہ اعزاز پاکستان کا فخر کہلانے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کر دیا۔

نیپال میں پاکستان کے سفارتخانہ نے کوہ پیماؤں کے اس اعزاز کی تصدیق بھی کر دی۔

مزیدخبریں